سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع، شیڈول کب جاری ہو گا؟ اہم خبر آگئی

اسلا م آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں3مراحل میں ہوں گی ، اس حوالے سے الیکشن

کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ، سینیٹ انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے آفیسرزکی ٹریننگ پرکام شروع کردیا، الیکشن کیلئے پولنگ عملے کی دومرحلوں میں تربیت ہوگی، پولنگ عملے کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق عملے کے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ،اتوارپیرکوجاری رہے گی جبکہ دوسرے بیج کی تربیت منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کو تربیت ددیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملے کو کنڈکٹ الیکشنز پر اور چاروں صوبوں کے سینئرآفیسرزکوتربیت دی جائیگی، سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز، پولنگ عملے کی تعیناتی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اورسنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیادپر ہوں گے ، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ زیر سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے ، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں3مراحل میں ہوں گی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ، سینیٹ انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close