تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ، تحریک انصاف نے صرف دو سال میں کتنا قرض لیا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے 2 سال کے دوران 45 کھرب روپے کا قرضہ لینے کا اعتراف کر لیا، 2018 سے 2020 کے دوران حکومت نے شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 ٹریلین اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 ٹریلین روپے کے قرضے لیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے قرضوں کے حصول کے

معاملے میں ماضی کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے حاصل کر لیے۔وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018 سے 2020 کے دوران حکومت نے قومی مالیاتی اداروں سے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیے، جن میں شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 ٹریلین اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 ٹریلین روپے کے قرضے شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ بھی لیا جبکہ 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے جبکہ 19.9 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہماری ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوچکی ہیں ، جنوری 2019میں ایکسپورٹس میں 14 فیصد اضافہ ہوا، کورونا وباء کے دوران ایکسپورٹس میں کچھ کمی آئی، سال 2018، 20 میں ہماری مجموعی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close