عالمی رسوائی اٹھانے کے بعد پی آئی اے نے ملائیشیا میں روکے جانے والے طیارے کے 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیئے، ترجمان نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) قومی ائر لائن پی آئی اے نے ملائشیا میں ضبط کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کی لیز کی مد میں واجب الادا 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پیری گرین کمپنی کو جمعے کے روز دو طیاروں کی لیز کی مد میں 70 لاکھ ڈالر ادا کر دیے ہیں اور لندن کی عدالت کو

بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے اثاثے ضبط کرنے کا مقدمہ درج کر دیا تھا جس پر ملائشیا کی عدالت نے پی آئی اے کے طیارےکو روکنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان کے مطابق کمپنی نے گذشتہ برس اکتوبر میں 90 لاکھ ڈالر کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا جبکہ پی آئی اے کا موقف ہے کہ کورونا وبا کے بعد ہوابازی کے شعبے میں بحران کے باعث اوور ہیڈ چارجز کم کیے جائیں جس پر کمپنی اور انتظامیہ کے درمیان تنازع کھڑا ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات جلد طے پائیں گے اور طیارے کو پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔۔۔۔کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے شرمندگی سے خود کشی کر لی دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے پرشرمندہ تھی اس لیے خودکشی کررہی ہوں،خط ٹوکیو(این این آئی)کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے شرمندگی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قرنطینہ میں رہنے والی خاتون نے ساری روداد اپنے آخری خط میں بتادی۔جاپان کے شہر ٹوکیو کی رہائشی30سالہ خاتون نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون رواں ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں جہاں وہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں رہ رہی تھیں۔موت سے قبل انہوں نے ایک تحریر لکھی جس میں

بتایا کہ میں اپنے ارد گرد رہنے والے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بننے پر بہت شرمندگی محسوس کررہی ہوں۔ذرائع کے مطابق خاتون میں بظاہر طور پر کسی بیماری کی علامات تو موجود نہیں تھیں لیکن وہ اپنے رابطے میں آنے والے کئی افراد کو وائرس سے متاثر کرنے کا باعث بننے پر پریشان رہتی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close