بختاور کی شادی میں کیا واقعی ایک ہزار لوگوں کو مدعو کیا گیا ؟بلاول ہائوس نے اہم معاملے پر وضاحت جاری کردی

کراچی(پی این آئی) ترجمان بلاول ہائوس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہائوس نے اپنے جاری بیان میں

بختاوربھٹوکی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیاہے، میڈیاسے التماس ہے براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق بلاول ہائوس میں24جنوری کومحفل میلاد ہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close