کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق، فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار63 تک جا پہنچی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43افراد انتقال کر گئے ، جس سے اموات کی کل تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے، جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 تک جا پہنچی،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24

گھنٹے میں مزید43 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات11ہزار247ہوگئیں، 24گھنٹے میں40ہزار403ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار927نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.76فیصد ہے اور ملک میں کورونا4 لاکھ 82 ہزار 771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار186، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان میں 18 ہزار 696، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار651 ، اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548 آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں،این سی او سی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 4 ہزار 523افراد جان سے گئے جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔کورونا وائرس کا خطرہ ٹل گیا؟ عوامی مقامات پر

پابندیا ں ہٹا دی گئیں کراچی (پی این آئی) شاپنگ مالز کیلئے تمام کرونا پابندیاں ختم، سندھ حکومت نے شاپنگ مالز بنا کسی روک ٹوک کے پورا ہفتہ کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کے باوجود دارالحکومت کراچی سمیت پورے صوبے میں شاپنگ مالز کو بنا کسی روک ٹوک کے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مالز کی ہفتہ وار بندش ختم کر دی ۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اب شاپنگ مالز پورا ہفتہ بنا کسی روک ٹوک کے کھولے جا سکتے ہیں۔ تاہم شاپنگ مالز میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرنا ہوگا۔ جبکہ کرونا ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں واقع شاپنگ مالز پر ہفتہ وار بندش کی پابندی برقرار رہے گی۔دوسری جانب صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور943 افراد صحتیاب ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6651نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 748 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3875ہوگئی۔صوبے میں اب تک2626359

نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 239934کیسز سامنے آ چکے۔ صوبے میں صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد217863 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔صوبے میں اس وقت18196 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے17222 گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور961مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 874مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔748 نئے کیسز میں سے573 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 186، ضلع جنوبی 176، ضلع وسطی اور کورنگی 74۔ 74، ملیر 43، اور ضلع غربی میں سے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 5، بدین اور لاڑکانہ 4۔ 4،جامشورو3، سکھر، جیکب آباد اور خیرپور 2۔ 2،سانگھڑ،ٹنڈو الہیار،ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی اور میرپورخاص سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close