راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور امریکہ کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس
موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئی امریکی قیادت کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ امریکی چارج ڈی افیئرز نے پاکستان کی افغان امن عمل میں کوششوں کو سراہا اور کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔ جوبائیڈن کے صدر بنتے ہی پاک فوج کو امریکا کی جانب سے شاندار پیغام مل گیا جوبائیڈن کے امریکہ کا صدر بنتے ہی پاک فوج کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق صدر جوبائیڈن کے نامزد دفاعی سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کی تجدید کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کو افغان امن عمل میں ایک ضروری ساتھی کے طور پر دیکھتی ہے۔ میں افغان امن عمل کو بگاڑنے والے علاقائی عناصر کو روکتے ہوئے ایک علاقائی اپروج کی حوصلہ افزائی کروں گا جو پاکستان جیسے پڑوسی ممالک سے حمایت حاصل کرے۔“ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان افغانستان میں ہونے والے کسی بھی تصفیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔“جنرل لائیڈ آسٹن سے سوال کیا گیا کہ وہ بحیثیت سیکرٹری دفاع امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کیا تبدیلیاں تجویز کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر توجہ دوں گا جس میں بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت اور فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے فوجی رہنماؤں کی تربیت بھی شامل ہوگی۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں