پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لِسٹ سے نکالنے کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی ) مسلم کونسل آف امر یکانے ’پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالو‘مہم شروع کر نے کا اعلان کرد یا ۔تفصیلات کے مطابق امر یکہ میں مسلم ممالک کیلئے لابنگ کرنیوالی مسلم کونسل آف امر یکا کے چیئر مین رانا زمان سعید نے دورہ لاہور کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت

گردی کے خلاف افواج پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں مگر اس کے باوجود پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف گر ے لسٹ میں شامل ہونا بدتر ین ظلم اور ناانصافی ہے جسکے خلاف ہم نے امریکا سمیت یورپی ممالک میں بھر پور آواز بلند کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رانا زمان سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امر یکہ سمیت یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ہم ملاقاتیں کر کے نہ صر ف پاکستان جت ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر لابنگ کر یں گے بلکہ دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے اور بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان گر ے لسٹ نکل جائے گاچیئر مین مسلم کونسل آف امریکہ رانا زمان سعید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ہونا چاہیے ہم بھارت کے امن دشمن عزائم کو بے نقاب کر نے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے رانا زمان سعید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بعض مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمے پر نئے امر یکی صدر جوبائیڈن کا شکر یہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں جوبائیڈن کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کیساتھ مظالم کا بھی نوٹس لے گا اور انکی آزای کیلئے کردار ادا کر یگا۔مسلم کونسل آف امر یکانے ’پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالو‘مہم شروع کر نے کا اعلان کرد یا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close