تاریخ رقم ہو گئی، سوڈان میں اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی 2 بیٹیاں بھی شامل ہو گئیں

پشاور (این این آئی)سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں، اے ایس آئی صائمہ شریف اور پسماندہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل نساء سوڈان میں قیام امن میں مصروف ہیں۔امن کے قیام کا مشن اندرون ملک ہو یا بیرون ملک، پاکستانی خواتین مردوں سے کسی طور پیچھے نہیں۔

خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ایلیٹ لیڈی کمانڈو اقوام متحدہ کے امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں۔ گل نساء نے سیکنڈ لیفٹیننٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔خیبرپختونخوا کے پسماندہ ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل نساء نے یو این امن مشن میں شمولیت کے لئے باقاعدہ تحریری ٹیسٹ، ڈرائیونگ، کمپیوٹر ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کی۔آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے دونوں خواتین اہلکاروں کا امن مشن کے لئے انتخاب کو قابل فخر قرار دیا۔گل نساء اورصائمہ اشرف کا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے انتخاب بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی اہلیت کا اعتراف ہے۔۔۔۔ بلاول نے ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں، 24جنوری کو محفل میلاد میں شرکت کریں گے کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کردیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔ترجمان کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے

مطابق شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ملک کے اہم سیاسی رہنماوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نڑاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close