اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ فارن فنڈنگ کیس میں فرنٹ فُٹ پر کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف نے نے کوئی فارن
فنڈنگ نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی پیشکش کرچکا ہوں۔تحریک انصاف ہر فورم پر اپنا کیس پیش کرچکی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی حقیقت سامنے آئے گی۔ جو کہتا تھا آج وہ سچ ثابت ہورہا ہے۔براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ براڈ شیٹ سے ماضی کے حکمرانوں نے فائدہ اُٹھایا۔ مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کہا کہ براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔سابق این آراو 20 ملین ڈالر نقصان کا سبب بنا، مشرف کے ساتھ ڈیل کرکے پراپرٹی بنائی۔ یہ لوگ اپنی دولت بچانے کیلئے این آراو مانگ رہے ہیں، براڈشیٹ کیس کی جامع تحقیقات کروا رہے ہیں، حکومت اور ادارے ان کے پریشر میں نہیں آئیں گے، لوٹی دولت واپس لائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئی پی پیز اور ایل این جی کے مہنگے معاہدے کیے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو سونپ دی گئی ہے۔ یہ پانچ رکنی کمیٹی جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں