ہم نواز شریف کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، سینئر لیگی رہنما نے پارٹی بیانئے کیخلاف بغاوت کر دی

لاہور (پی این آئی) سینیئر لیگی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی کرنل(ر) طارق نے نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ چلنے سے معذرت کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر ) طارق نے پارٹی بیانیے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے ساتھ چلنے سے معذرت کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر ) طارق کا کہنا ہے وہ اس لیے غیر فعال رہتے ہیں کیوںکہ وہ پارٹی کے موجودہ بیانیہ سے اتفاق نہیں کرتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سئنیر رہنما خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لیگی ایم پی اے کرنل (ر) طارق کی جانب سے پارٹی میں فعال کردار اور طویل عرصہ سے متحرک نہ ہونےکے سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) طارق کاکہناتھاکہ پارٹی کا موجودہ بیانیہ سے وہ اتفاق نہیں کرتے اور اسی لئے فعال نہیں رہے جس پر میٹنگ میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے برہمی کا اظہار کیا تو کرنل ر طارق نے معذرت کی اور بعدازاں کہا کہ وہ موجودہ بیانیہ کے ساتھ تو نہیں تاہم پارٹی میں فعال کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جلیل شرقپوری اور دیگر نے بھی نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہوئے خود کو پی ڈی ایم سے الگ کرلیا تھا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ادارے مخالف بیانیہ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ مسلم لیگ کے کارکن ہیں اور پارٹی کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں گے لیکن ملک مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ یاد رہے کہ نواز شریف اور پی ڈی ایم کی جانب سے اب کھل کر اداروں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے کئی رہنما و کارکن پارٹی بیانیے کے ساتھ متفق نہ ہونے کے باعث پی ڈی ایم سے علیحدہ ہو چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close