نیب نے مولانا فضل الرحمن کے داماد کو طلب کر لیا، پیشی کب ہو گی؟ جانیئے

پشاور( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر افراد کی مبینہ کرپشن اور اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں مولانا فضل الرحمن کے داماد کو طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے نوٹس

جاری کیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے فیاض علی کو ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیاض علی نیب دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان قلم بند کرائیں۔نیب کے نوٹس میں کہا گیا کہ فیاض علی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی جے یو آئی ف کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کے صاحبزادے ہیں۔جے یو آئی ف کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی نے اس حوالے سے بتایا کہ ابھی تک ہمیں نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2001 میں نیب نے میرے خاندان کے خلاف انکوائری کی تھی، نیب نے مجھے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد میں عدالت سے باعزت بری ہوا تھا۔۔۔۔۔ امریکہ آنے والے مسافروں کو کیا کرنا ہو گا؟ نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بنا لیا واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا، امریکا آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ کرنا ہوگا، جوبائیڈن نے کورونا سے اموات کی تعداد 5لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے امریکی صدر نے مہلک وائرس سے

بچنے کا منصوبہ بنا لیا، وائٹ ہائوس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو 14روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ امریکا سے دوسرے ممالک جانے والوں کو بھی کورونا کی نیگٹورپورٹ دینا ہوگی۔ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہوا، ماضی کی حکومت کورونا پرفوری توجہ اورعوام میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہی، ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3سے 4ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑرہی ہے۔وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین اب تک بیشتر شہریوں کو لگ جانی چاہیے تھی۔ امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ اگلے ماہ کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ پلان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام امریکیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا ہے لیکن پہلے 100دن کے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج یہ ہے کہ تمام امریکی ماسک لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر امریکی شہری کو ماسک پہننے پر راضی کریں گے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ماسک پہنا تو اپریل تک 50 ہزار سے زیادہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں