کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کردیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔
ترجمان کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ملک کے اہم سیاسی رہنماوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نڑاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔۔۔۔ پانچ سال کے دوران 5 ہزار سے زائد خواتین کو دارلاامان لایا گیا پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں پانچ سال کے دوران 5ہزار سے زائد خواتین کو دارلاامان لایا گیا، تاہم صوبے میں موجود چار دارالامانوں کیلئے الگ ایکٹ پر تاحال کام نہ ہوسکا،صوبے میں دارالامانوں میں اغوا، طلاق، جنسی ذیادتی، نفسیاتی اور جسمانی تشدد سمیت کم عمری میں شادی کرنے والے خواتین کی تعداد سالانہ
ایک ہزار 103تک پہنچ گئی، سوات میں سب سے زیادہ ایک ہزار 850، مردان میں ایک ہزار 760، ایبٹ آباد میں ایک ہزار 9جبکہ پشاور کے دارالامان میں خواتین تعداد 869تک پہنچ گئی ہیں،وزیر برائے سماجی بہبود کے مطابق پشاور میں ایک ماڈل دارالامان کی تعمیرسمیت سکیورٹی اور دیگر انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ الگ ایکٹ کے مسودے پر بھی جلد کام کیا جائے گا2017میں ہری پور کا دارالامان کورٹ کیسز کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جس میں خواتین کی تعداد 397 تھی،محکمہ سماجی بہبود کے مطابق سرکاری دارالامان میں خواتین کو ضروریات زندگی کے تمام سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں