کراچی (آن لائن) صوبائی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 9ویں تا12ویں جماعت میں پڑھائی جاری ہے، بقیہ تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے،ایس او پی کے تحت 50 فیصد بچے سکول آیاکریں گے، ایک بچے کو ہفتے میں 3 دن پڑھائی کیلئے تعلیمی ادارے آنا ہوگا۔ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے
بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ امتحانات جلد بازی میں نہیں لیے جائیں گے۔سعیدغنی کاکہنا تھا کہ امتحانات سے پہلے 60 فیصد نصاب کوبہترانداز میں پڑھایا جائے،امتحانات میں تاخیر ہی کیوں نہ کرنی پڑے 60 فیصد سلیبسس پڑھانا ضروری ہے،اس سال کسی بھی صورت بغیر امتحانات طلبا کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 30 جنوری کو ہوگا،جامع تعلیمی پلان برائے 21-2020اور22-2021 کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی تعلیمی اداروں میں پڑھائی کی مدت، امتحانات کاشیڈول اور نتائج کی تاریخ پر سفارشات تیار کرے گی۔سعیدغنی نے کہا کہ کمیٹی رواں تعلیمی سال اور اگلیتعلیمی سال کا شیڈول ایک ہفتے میں دے گی،کمیٹی میں سیکریٹری اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز کے نمائندے اور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کا سینسس ہوگا، تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔ رواں ہفتے مہنگائی میں کتنے فیصد کا اضافہ ہوا؟ سرکاری اعداد و شمار جاری اسلام آباد (این این آئی)رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی
اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا، پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 23 پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا، برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ ہوا، 5لیٹر برانڈڈ کھانے کا تیل 35 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 13 پیسے کی کمی آئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 13 روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 154 روپے تک پہنچ گئے ہیں، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 24 پیسے کی کمی آئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا صرف 2 روپے تک سستا ہوا، گزشتہ ہفتے میں آلو، ایل پی جی، لہسن اور جلانے کی لکڑی سستی ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں