رواں ہفتے مہنگائی میں کتنے فیصد کا اضافہ ہوا؟ سرکاری اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (این این آئی)رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں

0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا، پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 23 پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا، برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ ہوا، 5لیٹر برانڈڈ کھانے کا تیل 35 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 13 پیسے کی کمی آئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 13 روپے 40 پیسے کمی کے ساتھ 154 روپے تک پہنچ گئے ہیں، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 24 پیسے کی کمی آئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا صرف 2 روپے تک سستا ہوا، گزشتہ ہفتے میں آلو، ایل پی جی، لہسن اور جلانے کی لکڑی سستی ہوئی۔۔۔۔ ذرائع امدن نہیں پوچھے جائیں گے،کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا اسلام آباد(آئی این پی)کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کیا

تھا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31دسمبر 2021تک برقرار رہے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے، حکومت سرمایہ کاروں کو 30جون 2021تک چھوٹ دے گی جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں سے 30جون 2021تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق 30ستمبر 2023تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، یہ آرڈیننس انکم ٹیکس ترمیمی آردیننس 2021کہلائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close