بختاور کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی) ترجمان بلاول ہاس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔ترجمان بلاول ہاس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاس کراچی میں 24جنوری

کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔ترجمان بلاول ہاس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کیمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔۔۔۔ رانا ثنا اللہ کی ٹائیگر والے ماسک میں عدالت آمد، ویڈیو وائرل لاہور (پی این آئی )لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ اصف کی پیشی کے موقع پر سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر والے فیس ماسک میں عدالت پہنچ گئے۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے اس منفرد فیس ماسک پر ٹائیگر کا منہ بنا ہوا تھا۔ فیس ماسک کیساتھ رانا ثنا اللہ نے میچنگ ملبوسات بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق جمعہ 22 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت تھی۔ رانا ثنا اللہ اس موقع پر ن لیگی رہنما کو سپورٹ کرنے ٹائیگر ماسک میں عدالت آئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان ہے۔

مختلف مواقع پر ن لیگیوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں میں بھی اصل ٹائیگر کے ہمراہ شرکت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں