لاہور (پی این آئی )لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ اصف کی پیشی کے موقع پر سابق وزیر قانون پنجاب راںا ثنا اللہ ٹائیگر والے فیس ماسک میں عدالت پہنچ گئے۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے اس منفرد فیس ماسک پر ٹائیگر کا منہ بنا ہوا تھا۔ فیس ماسک کیساتھ رانا ثنا اللہ نے
میچنگ ملبوسات بھی زیب تن کیے ہوئے تھے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق جمعہ 22 جنوری کو لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگی حکومت کے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت تھی۔ رانا ثنا اللہ اس موقع پر ن لیگی رہنما کو سپورٹ کرنے ٹائیگر ماسک میں عدالت آئے تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی نشان ہے۔ مختلف مواقع پر ن لیگیوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں میں بھی اصل ٹائیگر کے ہمراہ شرکت کی گئی ہے۔رانا ثنا اللہ کی ٹائیگر والے ماسک میں عدالت آمد، ویڈیو وائرل
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں