اب چوری شدہ گاڑی مل جائے گی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے سینٹر لائز ایپلی کیشن تیار کر لی

کراچی(آئی این پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نے سینٹرلائز ایپلی کیشن تیار کرلی، ایپ کے ذریعے پورے سندھ کا ایکسائز ڈیٹا چیک کیا جاسکے گا،تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو جدید طرز پر اپ گریڈ کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ایپلیکیشن تیار کی ہے، ابتدائی طور پر

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکسین حاصل ہوگا، ایپلی کیشن کے ذریعے پورے سندھ کا ایکسائز ڈیٹا چیک کیا جاسکتا ہے،ایس ایس پی کے مطابق اے وی ایل سی کو سینٹرلائز کرنے کا کام شروع کیا ہے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سافٹ ویئرپر کام کر رہی ہے، اپیلی کیشن کا ڈیٹا بیس یہی سافٹ وئیر ہوگا، اے وی ایل سی سندھ کے30ڈسٹرکٹس میں کام کررہی ہے، تمام ڈسٹرکٹس ایپلی کیشن کے ذریعے اپڈیٹس حاصل کرسکیں گے، اندرون سندھ سے مسلسل ڈیٹااپ لوڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بہت جلد ڈیٹا بیس کاکام مکمل ہوجائے گا، چوری کی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا بڑا حصہ بلوچستان جاتا ہیپولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہم مربوط سسٹم بنارہے ہیں جس سے کافی بہتری آئے گی۔۔۔۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت اور ادارے ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ دورمیں ضرورت سےزائداور مہنگی بجلی بنائی گئی، 42 فیصد مہنگی بجلی بنانےکاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔

وزیراعظم کو براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ براڈ شیٹ کیس نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سابق این آراو 20 ملین ڈالرکےنقصان کاسبب بنا، یہ لوگ اپنی دولت بچانےکیلئےاین آراومانگ رہےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں تحقیقات کرارہےہیں، حکومت اورادارےان کےدباؤمیں نہیں آئیں گے، قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لائی جائے گی۔ وزیراعظم کو اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس سےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ و زیراعظم نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کی پیشکش کر چکا ہوں، تحریک انصاف ہر فورم پر اپنا کیس پیش کر چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی حقیقت سب کے سامنے آئے گی، میں جو کہتا تھا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت اور ادارے ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کااجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ دورمیں ضرورت سےزائداور مہنگی بجلی بنائی گئی، 42 فیصدمہنگی بجلی بنانےکاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔ وزیراعظم کو براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close