’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین دبئی کے قبرستان میں ہوئی

اسلام آباد (پی این آئی )سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کی والدہ کی دبئی میں تدفین کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین دبئی کے القل نامی قبرستان میں کی گئی۔تدفین کے موقع پر سابق صدر پرویز مشرف اور ان کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والدہ کے انتقال پر سابق صدر سے دبئی کی اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کی جبکہ پاکستان

سے بھی کئی اعلی شخصیات نے فون کرکے سابق صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔۔یاد رہے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ اُن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھی۔خاندانی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سانس کی تکلیف کے باعث دبئی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔واضح رہے بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئی تھی۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close