حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی حالیہ ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو

میںحریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مقبول میم ڈائیلاگ (مارو مجھے مارو) کا استعمال کیا گیا ہے۔قبل ازیں  ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں۔مقامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں نجی چینل پر ایک شو کر رہی ہوں جس کے لئے میں نے سوچا ہوا تھا کہ شو کے مہمانوں میں سب سے پہلےاْن لوگوں کو بلائوں گی جن کی وجہ سے میری کردار کشی ہوئی۔ اسی وجہ سے دنیا کے سامنے حقیقت لانے کے لئے مفتی قوی کو شو میں بطور مہمان مدعو کیا اور لاہور سے کراچی آنے کے لئے تمام اخراجات خود اْٹھائے۔انہوں نے بتایا کہ مفتی قوی کے ساتھ ایک لڑکی سیلفی وائرل ہوئی تھی، اْس دوران میں بیرون ملک تھی یہ بات پتا ہونے کے باوجود مفتی قوی نے جانتے بوچھتے ہوئے جھوٹ بولا کہ سیلفی میں حریم شاہ ساتھ ہے۔ جس کی وجہ سے مجھ پر بہت لعن طعن کی گئی لیکن میں نے یہ سوچ کر خاموشی اختیار کئے رکھی کہ ایک دن میں بدلہ ضرور لوں گی اور انہیں دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کرکے رہوں گی۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کچھ عرصے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا بند کردیں تھیں اور باکو چلے گئی تھی تاہم اس دوران مفتی قوی نے مبشر لقمان کے شو میں شرکت کی اور میری نئی ویڈیو نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے مجھ سے نکاح کر رکھا ہے اور جب میزبان مزید کچھ پوچھا تو اس پر مفتی صاحب ہنستے رہے۔ٹک ٹاکر نے مفتی قوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ شو سے قبل اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی قوی کو ایک ریسٹورنٹ بھی لے کر گئی جہاں انہوں نے میرے ساتھ نا مناسب حرکت بھی کی لیکن اس وقت بھی میں نے خود پر قابو رکھا اور سوچا کہ اگر ابھی میں نے اپنا ردِعمل دیا تو تمام معاملات بگڑ جائیں گے اور جہاں تک تھپر مارنے والی ویڈیو کی بات ہے تو میں نے اب تک مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close