مولانا فضل الرحمٰن کے اثاثے منظر عام پر آگئے، جے یو آئی کے تمام سابق وزرا کیخلاف بھی نیب تحقیقات کرے، جے یو آئی کے ایک اور رہنما نے بغاوت کر دی

لاہور (پی این آئی) جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے اثاثے سامنے چکے ہیں ۔نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل

الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزراء کیخلاف نیب تحقیقات کرے ۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔ جے یو آئی ف کا مطلب جے یو آئی فوائد ہے، حافظ حسین احمد نے سخت چوٹ کر دی لانگ مارچ ضمنی انتخابات سینٹ الیکشن اور استعفوں پر پیپلز پارٹی کا مؤقف جیت گیا جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کہتے ہیں جے یو آئی فضل الرحمن جے یو آئی (فوائد )ہے،نوازشریف سے فوائد حاصل کرنے کے لئے جے یو آئی (ف)کو جے یو آئی (فوائد)میں بدلا گیا۔ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو خوش کرنے کے لئے ہمیں پارٹی سے نکالا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ویٹو کردیا۔ لانگ مارچ ضمنی انتخابات سینٹ الیکشن اور استعفوں پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔ حافظ حسین احمد کا کہناتھاکہ دن کو اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دینے والے رات کو اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے محمد علی درانی سے کیوں ملتے ہیں ۔نوازشریف نے جنرل ضیا الحق کی برسی سے بے نظیر بھٹو کی برسی تک اپنی سیاست ڈبو دی۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں