لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں پی ڈی ایم سے تائب ہوگئیں؟ اسرائیل نامنظور ریلی کا فیصلہ پی ڈی ایم اجلاس میں ہوا، لیکن مریم نواز اور بلاول بھٹو دونوں شرکت نہیں کررہے، کیا یہ اسرائیل کا خوف ہے تو دونوں جماعتیں پی ڈی ایم سے تائب ہوگئیں؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ
اسرائیل نامنظور ریلی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوا تھا لیکن نہ بلاول شریک ہورہے ہیں اور نہ مریم خود جائیں گی۔ایک کی نمائندگی سعید غنی اور دوسری کی شاہد خاقان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کا خوف ہے یا پھر دونوں بڑی جماعتیں پی ڈی ایم سے تائب ہوگئیں؟ دوسری جانب ذرائع انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی مئوخر کر دیا ہے۔پی ڈی ایم راہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے . پی ڈی ایم راہنماؤں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی. پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم راہنماؤں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ31 جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے بھی کہا تھا کہ ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور سب ایک ہو کر اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بھگائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں