ہاؤسنگ کالونیوں کا قیام، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا درختوں کی کٹائی بند کرنے کا حکم

ملتان(آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ہاؤسنگ کالونیوں کے قیام کے لئے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت ہائیکورٹ بنچ ملتان میں اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے

دورہ ملتان کے موقع پر جاری احکامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاسم خان نے ہاسنگ کالونیوں کے قیام کے لئے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہاکہ کسی فرد کو قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنیوالی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول دیکر جائیں،انہوں نے حکم دیا کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث بلڈرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مزید کہا کہ مدینتہ الاولیا ملتان پوری دنیا میں آم کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، شہر میں بھی آم کے درخت لگائے جائیں ، محکمہ جنگلات زیادہ سے زیادہ رقبہ پر درخت لگائے۔۔۔۔فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت، پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی وزیر اعظم کا چیلنج قبول کر لیالاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی وزیر اعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کر لیا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج سے ہمیں کوئی اعتراضنہیں ہے، چھ سال سے وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہیں، اپنے وکلا کھڑے کر کے وہ حیلے بہانے کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ہمارے امیدوار کو احتساب کا بلاوا آگیا ہے، احتساب کے نام پر صرف انتقام لیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتسابی عمل برے طریقے سے بینقاب ہوا ہے، احتساب صرف اپوزیشن کیلیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تو کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے، گرنا اس نے ہوتا ہے جو اوپر ہوتا ہے، پی ٹی آئی والے جب لاہور واپس آئیں گے تو لاہوریئے گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا ، عمران خان نے جو چیلنج دیا تھا کہ اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں ، ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں