فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت، پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی وزیر اعظم کا چیلنج قبول کر لیا

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی وزیر اعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کر لیا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج سے ہمیں کوئی اعتراض

نہیں ہے، چھ سال سے وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہیں، اپنے وکلا کھڑے کر کے وہ حیلے بہانے کرتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ہمارے امیدوار کو احتساب کا بلاوا آگیا ہے، احتساب کے نام پر صرف انتقام لیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتسابی عمل برے طریقے سے بینقاب ہوا ہے، احتساب صرف اپوزیشن کیلیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تو کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے، گرنا اس نے ہوتا ہے جو اوپر ہوتا ہے، پی ٹی آئی والے جب لاہور واپس آئیں گے تو لاہوریئے گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چودھری منظور کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا ، عمران خان نے جو چیلنج دیا تھا کہ اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں ، ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں۔ ۔۔۔۔۔اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، حکومتی ترجمانوں کے طعنے بڑھنے لگےلاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا ہے۔اپوزیشن میں کارکردگی ایسی کاریگری ہے کہ وہ

کرپشن کی ریس میں لگے ہوئے کہ کون پہلے ٹرافی اٹھائے گا۔جمعرات کولاہور میں وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ استعفے سے شروع ہونی والی احتجاجی سیاست فارن فنڈنگ سے ہوتی ہوئی ملین مارچ پر آ پہنچی ہے۔اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نوٹ کو عزت دو میں تبدیل ہوچکا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مولانا فضل الرحمن پہلے یہ بتائیں کہ وہ بیک ڈور پالیسی کے تحت اسرائیل کیا کرنے گئے تھے۔چوہدری برادران کے نیب کیسز بند کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے نیب کیسز پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے سینیٹ الیکشن مل کر لڑے گی۔اس موقع پر صوبائی راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ بیروزگار نوجوانوں کی ٹریننگ کیلئے ای سینٹر پانچ سے بڑھا کر اکتیس کر دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ختم کرنے حق میں نہیں ہوں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close