اپنا جہاز بھیجیں اور ویکسین کو فی الفور لے جائیں، چینی وزیر خارجہ کی پیش کش، چین 31جنوری تک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کریگا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے 31جنوری تک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے،چین ویکسین کے بدلے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہے ہیں، یہ خیر سگالی اور دوستی کا ہاتھ جو چین نے ہماری طرف بڑھایا ہے جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں، چینی

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنا جہاز بھیجیں اور ویکسین کو فی الفور لے جائیں،پاکستان میں کینسنو ویکسین کی آزمائش جاری ہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔جمعرات کواپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے طویل گفتگو کی اور پاکستان کی ضروریات کا ذکر کیا اور قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ31جنوری تک فی الفور 5لاکھ ویکسین کی خوراک دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنا جہاز بھیجیں اور اس دوائی کو فی الفور لے جائیں، یہ ایک خوش آئند خبر اور خوش آئند پیش رفت ہے اور ان شا اللہ اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے ذکر کیا کہ ہماری ضروریات اس سے زیادہ ہے اور مستقبل میں اس کی ضرورت 11لاکھ خوراک کی ہے اور اس پر بھی انہوں نے بڑی حوصلہ افزا بات کی اور کہا کہ ہم فروری کے آخر تک اس ضروررت کو بھی پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ویکسن کی بھی دستیاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا جب کووڈ-19 کے لیے جب دنیا سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلا ملک جو ہمارے ذہن میں آیا وہ پاکستان ہے اور پاکستان ہم یقین دلانا چاہتے ہیں ہمارا تعاون آپ سے جاری رہے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کینسنو ویکسین کی آزمائش جاری

ہے اور اس کے بڑے اچھے نتائج نکلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی بہت بڑی ہے، ہماری ضروریات بھی اس کے مطابق کافی ہیں اور اس بڑی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ نئے ٹرائلز کو سامنے رکھ کر ویکسین کی پیداوار کے لیے ہم مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں اور اس پر بھی انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کھیپ آرہی ہے ایک تعاون ہے جس کے لیے پاکستان سے کچھ نہیں لے رہے ہیں، یہ خیر سگالی اور دوستی کا ہاتھ جو چین نے ہماری طرف بڑھایا ہے جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اس خوش خبری سے قوم کو یہ اعتماد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے وہ مریض اور وہ پاکستانی جو بڑی ہمت سے کووڈ-19 کا مقابلہ کر رہے ہیں، یہ ایک اچھی پیش رفت ہے اور دعا گوہ ہوں کہ اللہ سب کو اس وبا سے بچا کر رکھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں