اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیف انٹرنل آڈیٹر سرفراز شیخ مستعفی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیف انٹرنل آڈیٹر سرفراز شیخ اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع کے مطابق سرفراز شیخ نے گھی کی خریداری میں 70 کروڑ سے
زائد گھپلوں پر آڈٹ رپورٹ تیار کی تھی جس میں 2020 میں انتظامیہ پر کرپشن اور خوردبرد کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ پر الزامات کی ایف آئی اے اور نیب تحقیقات کررہا ہے۔۔۔۔اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، حکومتی ترجمانوں کے طعنے بڑھنے لگےلاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا ہے۔اپوزیشن میں کارکردگی ایسی کاریگری ہے کہ وہ کرپشن کی ریس میں لگے ہوئے کہ کون پہلے ٹرافی اٹھائے گا۔جمعرات کولاہور میں وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ استعفے سے شروع ہونی والی احتجاجی سیاست فارن فنڈنگ سے ہوتی ہوئی ملین مارچ پر آ پہنچی ہے۔اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نوٹ کو عزت دو میں تبدیل ہوچکا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مولانا فضل الرحمن پہلے یہ بتائیں کہ وہ بیک ڈور پالیسی کے تحت اسرائیل کیا کرنے گئے تھے۔چوہدری برادران کے نیب کیسز بند کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے نیب کیسز پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ق لیگ حکومت کی
اتحادی جماعت ہونے کے ناطے سینیٹ الیکشن مل کر لڑے گی۔اس موقع پر صوبائی راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ بیروزگار نوجوانوں کی ٹریننگ کیلئے ای سینٹر پانچ سے بڑھا کر اکتیس کر دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ختم کرنے حق میں نہیں ہوں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں