فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے وزیر اعظم کےاعلان پر عمل کرنے کا چیلنج دے دیا گیا

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا عوام انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کیدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج

دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومزیدبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،عمران صاحب 24گھنٹے گزرچکے ہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کاریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت کی درخواست دیں، عوام انتظار کر رہے ہیں، اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔۔۔۔۔بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیںکراچی(این این آئی)بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ ہوگی، اس حوالے سے 24جنوری کوبلاول ہاؤس کراچی میں میلاد کا انعقاد کیا گیا ، بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری ،استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح ،ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں سے بختاور کا دوسرا نمبر ہے۔ وہ جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر 14 نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close