عوام پر بجلی بم گرانے کا منصوبہ، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں،27جنوری کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے اضافے کی تیاریاں،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائرکردی،نیپرا 27 جنوری کوبجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کریگا،بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائیگا۔ درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ فرنس آئل پر12

روپے27 پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ مجموعی طورپر7 ارب روپے 56 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 47 ارب 41 کروڑروپے رہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت 6 روپے 26 پیسے رہی، بجلی کی فیول لاگت ریفرنس پرائس کا تخمینہ 4 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا، اضافے کی صورت میں صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔۔محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب، کن افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی؟نوشہروفیروز(آئی این پی) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں محکمہ خوراک کے افسران کی غفلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہیجمعرات کو نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں خراب ہونے والے گندم کی بوریاں سال 2014میں دس کروڑروپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی تھی، سات سال تک یہ گندم سرکاری گوداموں میں سڑتی رہی،اس دوران کئی بار گندم کا بحران بھی آیا مگر محکمہ خوراک کے افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی،سات سال تک گوداموں میں پڑی رہنے والی کم وبیش 28 ہزار گندم کی بوریاں اب خراب ہوچکی ہے، محکمہ خوراک ک یافسران کی غفلت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،سندھ میں سالوں سے پڑی گندم

خراب ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے، گذشتہ سال جنوری میں قمبر کی تحصیل وارہ میں قائم سرکاری گودام سے ہزاروں من گندم کی بوریاں خراب ہونے کے باعث باہر پھینک دی گئی تھی ،بعد ازاں صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں محکمہ خوراک کے گودام کے احاطے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم بارش اور گٹر کے پانی میں خراب ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں