پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا فیصلہ مؤخر کر دیا، وجہ کیا بتائی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنمائوں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے۔ پی ڈی ایم رہنماں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ

مارچ موخر کرنے کی تجویز دی،فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی۔ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی،پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم رہنماں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔محکمہ خوراک کی سنگین غفلت، گندم کی ہزاروں بوریاں خراب، کن افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی؟نوشہروفیروز(آئی این پی) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں محکمہ خوراک کے افسران کی غفلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہیجمعرات کو نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن میں خراب ہونے والے گندم کی بوریاں سال 2014میں دس کروڑروپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی تھی، سات سال تک یہ گندم سرکاری گوداموں میں سڑتی رہی،اس دوران کئی بار گندم کا بحران بھی آیا مگر محکمہ خوراک کے افسران نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا اور گندم ریلیز نہیں کی،سات سال تک گوداموں میں پڑی رہنے والی کم وبیش 28 ہزار گندم کی بوریاں اب خراب ہوچکی ہے، محکمہ خوراک ک یافسران کی غفلت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،سندھ میں سالوں سے پڑی گندم خراب ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے، گذشتہ سال

جنوری میں قمبر کی تحصیل وارہ میں قائم سرکاری گودام سے ہزاروں من گندم کی بوریاں خراب ہونے کے باعث باہر پھینک دی گئی تھی ،بعد ازاں صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں محکمہ خوراک کے گودام کے احاطے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم بارش اور گٹر کے پانی میں خراب ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھی۔۔۔۔آشیانہ ریفرنس، احتساب عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیالاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کا حاضری سے استثنی کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،فاضل جج نے کہا ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیشہو اور دوسرے میں اس کو استثنی دیا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں