کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، حکومت پرائمری سکولوں کو کھولنے کیلئے محتاط ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث حکومت پرائمری سکول کھولنے کے لیے محتاط ہو گئی ہے۔یکم فروری سے پرائمری اور ایلمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔این سی او سی نے تمام اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر پبلک اور

پرائیویٹ سکولز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے پرائمری اور ایلمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کرونا وکی تازہ ترین صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر پبلک و پرائیویٹ سکولز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ این سی او سی کو فراہم کریں گی۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنے ، مثبت رزلٹ اور کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے اسکول بند کرنے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جائے گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام رپورٹ شام چار بجے سے قبل ای میل کی جائیگی۔آئندہ این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں فراہم کردہ رپورٹ کی بنیاد پر پرائمری ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا کے پیش نظر طلبا ء کو سکول کے اوقات کار میں ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایت کردی۔مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ہم تعلیمی ادارے کھولنے پر طلبا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے احتیاط کے ذریعے اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانا ہے۔مراد راس نے مزید کہاکہ طلبا ماسک پہن کر رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ طلبا و اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close