فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے کے 24گھنٹوں میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس پرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں ، اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کے نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر

ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا ، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی کیوں کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں سیاسی جماعتوں سے 24 فروری تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی ، جس میں درخواست گزار کی طرف سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے فنڈز کی جانچ پڑتال پہلے ہی چل رہی ہے ، جب کہ 19 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے ، سیایس پارٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close