سیالکوٹ (پی این آئی) گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے ہم شکل کی ویڈیو ہر وائرل ہو رہی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کا ہمشکل رکشے میں سفر کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سیالکوٹ کی ہے جہاں رکشے میں بیٹھے
شخص کو عمران خان سے تشبیہ دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ شخص ویسا ہی دیکھتا ہے جیسے عمران خان جوانی میں نظر آتے تھے۔اور یہ دعوی کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ مذکورہ شخص کی شکل عمران خان سے بہت ملتی ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ہم نے کئی ایسی ویڈیوزز دیکھی جس میں لوگ عمران خان کے انداز میں اور ان کی طرح آواز نکال کے بات کرتے ہیں تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی شخص عمران خان سے اتنی زیادہ مشابہت رکھتا ہو۔عمران خان کے ہم شکل کا نام شاہ حسین بتایا گیا ہے جو سیالکوٹ کے رہائشی ہیں اور سڑک کنارے ڈرائی فروٹ کا کام کرتے ہیں۔علاقے کے لوگ بھی شاہ حسین کے دیوانے ہیں کیونکہ ان کی شکل عمران خان سے بہت ملتی ہے۔شاہ حسین کا کہنا ہے کہ میں سب سے پہلے 2017 میں میرپور سے مشہور ہوا تھا۔اب میں گزشتہ تین سالوں سے سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہو۔مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لوگ آکر میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔جب لوگ آکر مجھے کہتے ہیں کہ آپ تو بالکل عمران خان جیسے دکھائی دیتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔شاہ حسین نے وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام دیتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔جب کہ قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں