وزیراعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر سے کیا توقعات وابستہ کر لیں؟ کن کن شعبوں میں تعاون کی بات کر دی؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے جو بائیڈن کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم نے جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔جو بائیڈن کے امریکی صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ میں جو بائیڈن کے ساتھ کام

کرنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو بائیڈن کے دور میں پاکستان اور امریکا کی شراکت مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر کام کرنے کا خواہشمند ہے،ہم امریکا کے ساتھ انسداد کرپشن، خطے میں امن کے فروغ سمیت کئی اہم امور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔بڑی خوشخبری، تمام پاکستانیوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا گیااسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے ویکسین بغیر کسیچارج کے مفت فراہم کی جائے گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے، ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہاکہ پاکستان کے لیے ابتدائی طور پر 2 کروڑ ڈوز حاصل کی جائیں گی، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10 لاکھ ڈوز کے قابل ہوں گے، ویکسین حاصل کرنے کے لیے چین کی مدد لی جائے گی، برطانوی سفیر سے بھی مفید بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا سائنو فارم اور کنسائنو نامی کمپنیوں سے کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے گفتگو جاری ہے، ویکسین کی خریداری کے ساتھ اس کی نقل و حرکت اور ذخیرے کے لیے اقدامات بھی ضروری ہیں، ویکسین فراہم کرنے کا طریقہ کار بنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا ڈریپ نے 2 کرونا ویکسینز کی منظوری دی ہے، کرونا ویکسین سائنو فارم کی افادیت 80 فی صد ہے، سائنو فارم یو اے ای سمیت کئی ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، پاکستان میں ویکسین ٹرائلز میں 17500 افراد نے حصہ لیا تھا، کرونا ویکسین کی بڑی ڈیمانڈ ہے، حکومت کی تمام مشینری ویکسین کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close