ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو بہت حیرت ہو گی جب آپ مسلم لیگ ن کا فنڈنگ

کیس کھولیں گے۔پی ٹی آئی تو عام لوگوں سے فنڈ لیتی رہی ہے، ایک وقت میں ڈاکٹر مصدق ملک بھی پی ٹی آئی کے ڈونر تھے۔یہ امریکہ سے پاکستان تحریک انصاف کو ڈالرز بھیجتے تھے۔جس پر مصدق ملک نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ثابت نہ ہو تو کیا فواد چوہدری سیاست چھوڑ دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کے لئے فنڈ نہیں کیا اگر کیا ہے تو مجھے رسیدیں دکھا دیں میں سیاست چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے فنانس والوں نے بتایا۔آپ نے زیادہ نہیں دس دس ڈالر ہی بھیجے تھے۔اسی حوالے سے چیئرمین تحریکِ جوانان و کشمیر محمد عبداللہ گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرٹ پر فیصلہ کیاتو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیاں ابے نقاب ہو جائیں گی۔ جس کی وجہ مائنس ون کی بجائے مائنس آل ہو جائے گا۔ بڑی پارٹیوں میں کوئی بھی ایسی پارٹی نہیں جس کی فارن فنڈنگ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی اپوزیشنیں حکومتوں پر تنقید برائے تعمیر کرتی ہیں اور حکومتں اپنے عمل ،پالیسیوں اورکارکردگی سے عوام اور اپوزیشن کو مطمن کرتی ہیں لیکن پاکستان کی واحد حکومت ہے جو اپنا دفاع اپنی کارکردگی کی بجائے ترجمانوں کے زریعے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو کرتیل، چینی،آٹا اور دودھ کی قیمتی آسمانوں کو چھو رہی ہیں لیکن حکومتی وزیر اس گرانی کو کم کرنے کی بجائے اپنے وزیرِ اعظم کا دفاع پر لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close