بڑے اپوزیشن لیڈر کا نامناسب لہجہ، فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا

اسلام آباد(آئی ا ین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔بدھ کوالیکشن کمیشن کے دفتر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، غیرملکی فنڈنگ کیس

پرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔ان کا کہنا تھا امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا، پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔۔۔۔بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی درخواست منظور کر لیلاہور(آئی این پی)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے تین ذاتی معالج کو حکومتی میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اعتراض اٹھایا کہ گیا تھا کہ شہباز شریف کے لئے پہلے ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے۔ اب شہباز شریف کی ذاتی خواہش پر انکے پسند کے معالج کو بورڈ میں شامل کرنا موزوں نہیں۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں انکے ڈاکٹروں کا ہونا ضروری ہے کیونکہ وہ شہباز شریف کی بیماری سے اچھی

طرح آگاہ ہیں۔ ان ڈاکٹروں کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنی رائے دے سکیں۔ شہباز شریف نے درخواست میں جیل میں چیک اپ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور بورڈ میں ذاتی معالج کو بھی شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close