راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بلغاریہ میں پاکستان کے سابق سفیر بابر ہاشمی کو 9 فروری کو طلب کرلیا۔پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نے بابر ہاشمی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ عدالت نے سفاتخانے کے گرفتار سابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو بھی
پیش کرنے کا حکم دیا۔نیب راولپنڈی نے دو ہفتہ قبل اے ایس بابر ہاشمی اور طفیل قاضی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔دائر ریفرنس کے مطابق بلغاریہ میں ایمبیسی کو حکومت پاکستان نے اپنے اخراجات کے لیے امریکی ڈالرز اور بلغارین لیوا میں رقوم فراہم کر رکھی تھی۔سفیر بابر ہاشمی نے اکاؤٹنٹ طفیل قاضی کے ذریعے 96 ہزار امریکی ڈالر اور 45 ہزار سے زائد بلغارین لیوا نکلوائے مگر کوئی رسید جمع نہ کرائی جبکہ رقم مہنگے ہوٹلز میں قیام اور پارٹیوں پر خرچ کی گئی۔سفارت خانے میں نئے اکاؤنٹنٹ کی تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا تو دفتر خارجہ نے معاملہ خود تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوایا جبکہ الزامات پر طفیل قاضی گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کا 10ارب تقسیم کرنے کا اعلاناسلام آباد (پی این آئی ) معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کےمطابق وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں۔پروگرام کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ
5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیمکرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ نوجوانوں کوکاروبار فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کوقرضوں کی فراہمی سےترقی کی راہ ہموار ہوگی ، کےپی کےہر ضلع ،تحصیل ، شہر اور گاؤں میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت نواجوانوں میں رقم تقسیم کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں