اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے وفد کی چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ملاقات کر کے ای سی پی میں 8نکاتی احتجاجی خط جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے میں تاخیری حربے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں‘الیکشن کمیشن نے خود 2020کے حکم میں لکھا کہ
اسکروٹنی کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی‘اگر کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی تو کمیٹی کو دوبارہ ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟‘23اکاوئنٹس کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کر کے اسکروٹنی کمیٹی کی سماعت اوپن کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن میں آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرادیا، خط کیمتن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے میں تاخیری حربے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن نے خود دوہزار بیس کے حکم میں لکھا کہ اسکروٹنی کمیٹی احکامات پر عمل نہیں کررہی،اگر اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کررہی تو کمیٹی کو دوبارہ زمہ داری کیوں سونپی گئی؟۔ پی ڈی ایم نے خط کے متن میں کہا ہے کہ تئیس اکاوئنٹس کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائے، اسکروٹنی کمیٹی کی سماعت اوپن کی جائے اور اس میں پی ڈی ایم کے نمائندے شامل کیے جائیں،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کا جلد فیصلہ کرکے نیک نیتی کا ثبوت دے۔۔۔۔ فروری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں اکٹھی تین چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا، نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 5 فروری کو جمعہ کا روز ہے اس طرح پفتہ اور اتوار ساتھ ملا کر
شہری تین چھٹیاں کر سلکیں گے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 5 فروری کے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ مذاکروں اور کانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں