کے الیکٹرک کا انوکھا دعویٰ، کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی

کراچی(آئی این پی ) سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریو ں کے لئے خوش خبری ہے کہ آنے والی گر میوں میں شہر میں لو ڈشیڈنگ انتہائی محدود ہو جائے گی۔ نجی ہو ٹل میں پریس کانفر نس کرتے ہو ئے سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے میڈ یا کو بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری پر کیے

جانے والے کاموں پر ویڈیو کے ذریعے بریفنگ دی اور بتایا کہ 2019 میں اس منصو بے پر کام شروع کیا گیا تھا جو ما رچ 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے حصوں میں بجلی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 450 میگا واٹ گیس سے بجلی فراہم کرکی جائے گی ، دوسرے مرحلے کے لئے گیس ٹربائن کراچی پہنچ چکے ہیں جس کی تنصیب پر کام جا ری ہے اور امید ہے کہ سال آخر تک مز ید 450 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔ مونس علوی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگا واٹ بجلی بنانے کے قابل ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ سے بھی 1400 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو نے والی ہے اس صورتحال میں کر اچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔مو نس علوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری کے لئے اوگرا نے آر ایل این جی کی منظوری دے دی ہے، نینشل گرڈ سے ہم بجلی لینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ہدایت کے پابند ہیں، اس لئے نینشل گرڈ سے بجلی لی جاتی ہے ہم 700 میگا واٹ بجلی کا پلا نٹ لگا نا چا ہتے تھے لیکن نیپرا کی جانب سے اجازات نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ہما را کوئی کردار نہیں ہے اگر کو ئی گھر بنتا ہے تو اس کو بجلی فر اہم کر نا ہماری

ذمہ داری ہے۔ سی اے او کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کو یکسر مستر د کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے لیکن اوور بلنگ نہیں کی جاتی، یہ من گھڑت الزام ہے، گذشتہ سال کراچی کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا، آنے والے سال میں ہم اپنی پیداوری صلا حیت کو بڑھا دیں گا اور شہر میں لو ڈشیڈنگ کم سے کم کر دی جا ئیں گی ہم نے کر اچی کے شہر یو ں سے کیا ہو ا وعدہ پو را کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close