اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کر دی جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ مسلم لیگ ن کے امہیدوار شیخ محمد یعقوب کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا۔لاہور
ہائیکورٹ نے کے تین رکنی بینچ نے نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔آج سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگ کے امیدواریعقوب شیخ کی نااہلی ختم کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ ۔سپریم کورٹ میں سابق رکن اسمبلی راشدہ یعقوب اور شیخ یعقوب کی نااہلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔سماعت کے دوران وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا،جسٹس عمر بندیال نے کہا کہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی ؟ وکیل نے کہا کہ محمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شئیر ہولڈرز تھے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ نجی بینک اور یعقوب شیخ میں قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی۔نجی بینک سے سیٹلمنٹ کسی دباؤ کے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آتی۔یعقوب شیخ کے راستے میں سیٹلمنٹ رکارٹ نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ 11مئی 2013ء کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔78شہری نشست جھنگ (سابقہ حلقہ پی پی ۔77 جھنگ 5) کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شیخ محمد یعقوب سابق ایم پی اے کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا مگر پولنگ سے چند روز قبل انہیں نا اہل قراردے دیا گیا جس کے باعث الیکشن کے آخری ایام میںشیخ محمد یعقوب کی اہلیہ راشدہ یعقوب شیخ کو مسلم لیگ (ن ) کا ٹکٹ جاری کیا گیا جنہوںنے مذکورہ الیکشن میں 42870ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں