وفاقی حکومت پر سندھ حکومت کی معاونت کا الزام لگ گیا

کراچی (پی این آئی) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بچانے کے لیے پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کی معاونت کر رہی ہے ۔ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے حقوق اور وسائل غضب کر رکھے

ہیں ۔ مردم شماری کے غلط ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے ۔کراچی کی آبادی کم کر کے پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور وڈیروں کو سندھ کی عوام پر مزید کئی دہائیوں تک مسلط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت دراصل پیپلز پارٹی کو سندھ میں معاونت فراہم کررہی ہے جبکہ جواب میں پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرنے نہیں دےگی۔مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ مردم شُماری پر ہم کچھ دن تک انتظار کریں گے اگر حکمرانوں نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پھر ہر علاقے میں دھرنا دیں گے۔انہوں نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر پُر امن انداز میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کے نکلنے کے باوجود عوام کی بات نہیں سنتی اور عوام سڑکوں پر نکلتی ہے تو تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں کا حق کسی کو نہیں کھانے دیا جائے گا ۔ ہم مرنے کے لیے تیار ہیں اگر حکومت اور ریاست کراچی کے شہریوں کو مارنا ہی چاہتی ہے تو عوام کے ہمراہ میں سب سے آگے کھڑا ہونگا، حکومت گولیاں برسائے تو ہم اپنے سینے پیچھے نہیں کریں گے۔کراچی کا ہر نوجوان، بزرگ، مرد عورت بچہ بلا تفریق زبان، رنگ، نسل، مذہب اور فرقے اپنے آپ کو حکومت سے گنوانے کی تیاری کرے۔ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مردم شماری کے معاملے پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی ۔ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو ہر علاقے میں دھرنا دیں گے ۔ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ حکومت بچانے کے لیے پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کی معاونت کر رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close