ن لیگ اور پیپلزپارٹی بڑی مشکل میں پھنس گئیں، وزیراعظم عمران خان کودونوں جماعتوں کو کالعدم قرار دلوانے کا موقع مل گیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے پاس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کالعدم قرار دینےکا اچھا موقع ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو فنڈنگ کرنے والے ممالک کے نام مع ثبوت بتا دیں تو دونوں

جماعتیں کالعدم ہو جائیں گی۔محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ظفر علی کیوسی براڈ شیٹ کے مالک کاوے موسوی کے نمائندے نہیں تھے۔ظفر علی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لانے کے لیے پاکستان کی محبت میں عمران خان سے ملے تھے۔ہر جماعت میں فارن فنڈنگ سے متعلق گھپلے ہیں۔پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کے جواب میں اپنی غلطیاں تسلی کر لی ہیں۔عمران خان نے بیرون ملک جو ایجنٹ مقرر کیے۔وہ گورے نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ کو فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کسی کا تقرر کرنا چاہئیے تھا،وزیراعظم پاکستان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مشرق وسطی کے دو ملکوں کی فنڈنگ کا الزام لگایا ہے۔الیکشن کمیشن از خود نوٹس لے کر وزیراعظم فنڈنگ کرنے والے ملکوں کے نام بمع ثبوت بتا دیں تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کالعدم ہو جائیں گی۔اسی حوالے سے اپنے تازہ وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے جو خبریں موصول ہو رہی ہیں اگر اُن پر یقین کر لیا جائے اور اگر وہ سچی ہیں تو ان خبروں کے مطابق تو نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جارہی ہے بلکہ جمہوریت کی بساط بھی لپیٹی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر قائل ہوں کہ ایسا ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ، اس کا مطلب ہے کہ مولانا وارم اپ ایکسرسائز کر رہے ہیں‌ تاکہ جب وہ دھرنا دیں تو علم ہو سکے کہ کہاں‌ سے کتنی فورس جمع ہو سکتی ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ دوسری جانب انہوں نے جو قرارداد الیکشن کمیشن میں داخل کروانی ہے وہ دو دھاری تلوار ہے اب الیکشن کمیشن کو بھی اپنی پرفارمنس دکھانی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close