فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، اماراتی ائیرلائن نے ٹکٹوں کی قیمت کم کر دی

کراچی(پی این آئی) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے یا نئے سال میں نئے سفری مقامات کی سیر کے لئے عالمی سطح پر اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اس پُر کشش آفرکے باعث پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین سال 2021 میں زیادہ سے زیادہ سفر کر نے مواقعوں

سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔اکانومی کلاس کے کرایوں کی شروعات پاکستان سے دبئی جانے کے لئے 247 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 598 ڈالرز، لندن 641 ڈالرز، نیویارک 810 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 1014 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ بزنس کلاس میں کرایوں کی شروعات پاکستان سے دبئی جانے کے لئے 618 ڈالرز، مانچسٹر کے لئے 2193 ڈالرز، لندن 1738 ڈالرز، نیویارک 2041 ڈالرز اور ٹورنٹو کے لئے 2313 ڈالرز سے ہوتی ہے۔ایمریٹس کے سفری نیٹ ورک میں کرایوں پر آفرز کے اطلاق کے ساتھ تفصیلات یہاں اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/) سے حاصل کریں۔ اس سلسلے میں صارفین کو 19 جنوری 2021 سے 1 فروری 2021 کے درمیان 20 جنوری 2021 سے لیکر 15 جون 2021 کے دوران سفر کے لئے بکنگ کرانی ہوگی۔پاکستان سے سفر کرنے والے ایمریٹس کے صارفین ایئرلائن کے باسہولت بکنگ آپشنز اور ہر پرواز پر کرونا کور سمیت کثیر جہتی خطرے کی انشورنس شامل ہیں۔ایمریٹس اور فلائی دبئی کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز بھی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کہ ممبرز خصوصی کیش پلس مائلز نرخوں سے بہترین انداز سے فائدہ اٹھا کر سفر کرسکیں۔ مزید برآں، 3 جنوری تا 15 جون 2021 کے درمیان سفر کے لئے 3 جنوری سے لیکر 1 فروری 2021 کے دوران سفر کی بکنگ کراکے مسافر اکانومی کلاس میں 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز کو 3200 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور بزنس کلاس کی پروازوں کے 2 ہزار اسکائی وارڈز مائلز 6400 روپے میں منتقل کراسکتے ہیں۔کم سے کم تعداد میں مائلز خرچ نہ ہونے کی حد کے ساتھ اسکائی وارڈز کے ممبرز اپنے ٹکٹ کی لاگت کے لئے اسے کم

سے کم ایک مائل تک کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح، مائی ایمریٹس پاس ایک خصوصی آفر ہے جو ایمریٹس کے بورڈنگ پاس کو ایک ممبرشپ کارڈ میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ پاس بھی دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور صارفین کو کم پیسوں میں متحدہ عرب امارات میں پہلے سے زیادہ مقات کی سیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ایمریٹس کے صارفین 1 جنوری تا 30 ستمبر 2021 دبئی آمد و رفت کے دوران محض ایمریٹس بورڈنگ پاس اور قابل قبول شناختی دستاویز پیش کرکے آفرز والے مقامات پر خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آفر میں ملک بھر کے 300 سے زائد ریسٹورنٹس اور عالمی معیار کے ہوٹلوں میں 35 سے زائد اسپاز شامل ہیں۔ یہ اٹلانٹس ایکوا وینچر اور ایٹ دی ٹاپ برج خلیفہ سمیت مختلف سیاحتی مقامات کے سیر کی سہولت پیش کرتا ہے۔ مقامی شرائط و ضوابط کے مطابق اس میں شامل مقامات کی مکمل فہرست اس لنک (https://www.emirates.com/pk/english/experience/my-emirates-pass/) سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close