ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ استعفیٰ دلوایا گیا، پی ٹی آئی رہنما نے اندر کی خبر بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ندیم افضل چن نے گزشتہ دنوں ترجمانوں کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے نیا دعویٰ کر دیا۔علی امین گنڈا پور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب مولانا

فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کرے گا۔پارٹی فنڈنگ میں اپوزیشن نے منی لانڈرنگ کی،عمران خان سے بڑا نظریاتی کوئی نہیں۔۔جب کہ ندیم افضل چن کے استفعے کے حوالے سے انہوں نے نیا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن نے استفعیٰ دیا نہیں لیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ندیم افضل چن کااستعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ لیکن میں مزید معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا، آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عہدہ نہیں لوں گا تاہم وہ پارٹی کا حصہ رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close