اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشید پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر وزارت داخلہ کے کنٹرول روم میں بیٹھ کر سگار سلگاتے رہے، ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے،شیخ رشید جلسے کے شرکا کی تعداد کے بارے تبصرے کرتے رہے اور مسلسل سگار پیتے رہے۔
شیخ رشید کی ہدایت پرقائم کئے گئے کنٹرول روم میں پی ڈی ایم کے جلسے کے شرکا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کیا گیا۔۔۔۔فواد چوہدری نے مولانافضل الرحمان کوحکیم سے دوائی لینے کا مشورہ دے دیا، نیب کو شہبازشریف نےکتنے لاکھ ڈالر دیئے؟ انکشاف کر دیااسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دبائو کی دوا لیں، منگل کوپی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھبیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے کرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او لے کر خوشی خوشی چلی گئی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے 200لوگوں کے نام براڈشیٹ اور آئی اے آرکو دیئے، نیب کو شہبازشریف نے 70لاکھ ڈالرسے زائدروپے دیئے، افتخارچوہدری کے حکم پرشہبازشریف کوپیسے واپس کئے گئے جب کہ 2016میں براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔۔۔۔۔مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ناجائز قرار دیدیا، خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(آئی ا ین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے موجود ہ حکومت کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، یہ داغ ہمیں خون سے ہی کیوں نہ دھونا پڑا، دھوئیں گے۔اگر کوئی بزدل ہے تو ہماری صفوں سے نکل کر اپنے گھروں میں بیویوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جائے،ہم نے جدوجہد کرکے قوم کو اس کرب سے نکالنا ہے،ہم نے پگڑیاں سر اٹھانے کے لیے باندھی ہیں،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں