جعلی بنک اکاونٹس کیسز 12واں ریفرنس دائر، نیب نے وزیراعلی سندھ کو کرپشن ریفرنس میں ملزم نامزد کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)جعلی بنک اکاونٹس کیسز، نیب نے 12واں ریفرنس دائر کردیا نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو کرپشن ریفرنس میں ملزم نامزد کردیامراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے ، نیب نے وزیر اعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابط

ہ فنڈز جاری کئے گئے، نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی، نیب ریفرنس ریفرنس میں وزیراعلی سندھ ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے مولانافضل الرحمان کوحکیم سے دوائی لینے کا مشورہ دے دیا، نیب کو شہبازشریف نےکتنے لاکھ ڈالر دیئے؟ انکشاف کر دیااسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دبائو کی دوا لیں، منگل کوپی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھبیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے کرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او لے کر خوشی خوشی چلی گئی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے 200لوگوں کے نام براڈشیٹ اور آئی اے آرکو دیئے، نیب کو شہبازشریف نے 70لاکھ ڈالرسے زائدروپے دیئے، افتخارچوہدری کے حکم پرشہبازشریف کوپیسے واپس کئے گئے جب کہ 2016میں

براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔۔۔۔۔مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ناجائز قرار دیدیا، خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلاناسلام آباد(آئی ا ین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے موجود ہ حکومت کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، یہ داغ ہمیں خون سے ہی کیوں نہ دھونا پڑا، دھوئیں گے۔اگر کوئی بزدل ہے تو ہماری صفوں سے نکل کر اپنے گھروں میں بیویوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جائے،ہم نے جدوجہد کرکے قوم کو اس کرب سے نکالنا ہے،ہم نے پگڑیاں سر اٹھانے کے لیے باندھی ہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں