راولپنڈی ( پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ایسی گاڑیاں جن میں ایم ٹیگ یعنی الیکٹرونک ٹولنگ چپ کی سہولت موجود نہیں ہے وہ ڈرائیور موٹروے پر داخل ہوتے
ہوئے یا نکلتے ہوئے بائیں جانب کے ٹول بوتھ استعمال کریں جبکہ ایسی گاڑیاں جن میں ایم ٹیگ یعنی الیکٹرونک ٹو لنگ چپ کی سہولت موجود ہے وہ موٹروے پر داخل ہوتے ہوئے اور موٹروے سے نکلتے ہوئے دائیں جانب والے ٹول بوتھ کا استعمال کریں۔ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت حاصل کرنے کے لئے موٹروے پر منتخب کردہ ٹول پلازہ پر ایف ڈبلیو کسٹمر کیئر سنٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔مزید معلومات کے لئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا ایف ڈبلیو او ہیلپ لائن 9909 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔فواد چوہدری نے مولانافضل الرحمان کوحکیم سے دوائی لینے کا مشورہ دے دیا، نیب کو شہبازشریف نےکتنے لاکھ ڈالر دیئے؟ انکشاف کر دیااسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دبائو کی دوا لیں، منگل کوپی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھبیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے کرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او
لے کر خوشی خوشی چلی گئی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے 200لوگوں کے نام براڈشیٹ اور آئی اے آرکو دیئے، نیب کو شہبازشریف نے 70لاکھ ڈالرسے زائدروپے دیئے، افتخارچوہدری کے حکم پرشہبازشریف کوپیسے واپس کئے گئے جب کہ 2016میں براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں