اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی اذیت کا شکار ہیں یہ کسی حکیم سے ذہنی دبائو کی دوا لیں، منگل کوپی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھ
بیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے کرپشن کوآرٹ کی شکل دی ہے یہ بات تو ماننا پڑے گی شریف فیملی میں اعتماد کی کمی نہیں، مفروری 2001میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، نوازشریف اور ان کی فیملی این آر او لے کر خوشی خوشی چلی گئی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نیب نے 200لوگوں کے نام براڈشیٹ اور آئی اے آرکو دیئے، نیب کو شہبازشریف نے 70لاکھ ڈالرسے زائدروپے دیئے، افتخارچوہدری کے حکم پرشہبازشریف کوپیسے واپس کئے گئے جب کہ 2016میں براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔۔۔۔۔مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ناجائز قرار دیدیا، خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلاناسلام آباد(آئی ا ین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے موجود ہ حکومت کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، یہ داغ ہمیں خون سے ہی کیوں نہ دھونا پڑا، دھوئیں گے۔اگر کوئی بزدل ہے تو ہماری صفوں سے نکل کر اپنے گھروں میں بیویوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جائے،ہم نے جدوجہد کرکے قوم کو اس کرب سے نکالنا ہے،ہم نے پگڑیاں سر اٹھانے کے لیے باندھی ہیں، اگر
عزت نہیں ہوگی تو پھر یہ پگڑیاں اتر جانی چاہیے، بے بس الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات نہ کراسکی اور طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا نتائج مرتب کیے اور قوم پر ایک ڈفلی بجانے والے کو مسلط کردیا، حکومت نے مودی کی ایما پر کشمیر کا سودا کیا ہے اس لیے 5فروری کوکشمیر فروشی کے خلاف مظاہرہ ہوگا ۔منگل کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت منتخب ہے اور نہ ہی اسے ملک پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے، ہمارے ملک کی بے بس الیکشن کمیشن جو منصفانہ انتخابات کراسکی اور طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کیا، انہوں نے نتائج مرتب کیے اور قوم پر ایک ڈفلی بجانے والے کو مسلط کردیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل افراد پر مشتمل حکومت بنائی گئی اور اس کے پیچھے طاقتور ادارے کھڑے ہیں جو اصل حکمران ہیں، یہ ہی ان کا مقصد تھا۔یہ یہودی ایجنٹ ہے اور اسے وہاں سے مدد حاصل ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے فنڈز سے انتخابات لڑے ہیں اور اسی پر اپنی پارٹیتشکیل دی ہے۔یہ وہ پیسہ ہے کہ جس کے بارے میں 2013کے الیکشن کے بعد بتایا گیا کہ اتنا پیسہ ہے کہ اگلی کوچے تک پہنچے گے، ایک ایک مسجد تک جائے گا، ایک ایک مولوی کے پاس جائے گا اور مولانا
فضل الرحمن تم تنہا رہ جا گے اور مولوی بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کو ایک مولوی ایسا نہیں ملا جس نے 10ہزار روپے وظیفہ قبول کرنے کی حامی بھری ہو، ہر ایک مولوی نے پیسہ ان کے منہ پر مارا اور اب پھر اعلان کیا گیا کہ مولوی کو پیسہ دیں گے۔انہوں کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم تمھارا پیسہ تمہارے منہ پر مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 6سال سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ دوسرے فیصلوں میں فوری انصاف کا تقاضہ کرتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک طرف ملک معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف دوست ممالک ملک کی خارجہ پالیسی سے خفا ہیں کہ چین اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی ہم پر اعتماد نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک افغانستان اور ایران، بھارت کے کیمپ میں چلے گئے ہیں، اس خارجہ پالیسی کے ساتھ پاکستان کو کیسے آگے لے کر چلیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے مودی کی ایما پر کشمیر کا سودا کیا ہے اس لیے 5فروری کوکشمیر فروشی کے خلاف مظاہرہ ہوگا اور اس بنیاد پر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں