فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اعتراف کیا، اسکے بعد فیصلہ نہیں سزا ہوتی ہے، مخالفین کی تنقید

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے اعتراف جرم کر لیا، اعتراف جرم کے بعد فیصلہ نہیں ہوتا پھرسزا ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کو عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا تھا لیکن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دیا ،پاکستان کے سب سے

بڑے فراڈ کا نام پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے،پاکستان پر مسلط عمران خان نے مقدمے کو ملتوی کرانے کی 30بار کوشش کی، کون کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو،سلیکٹڈ نے 4مرتبہ درخواستیں دی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے،پی ٹی آئی نے 8وکیل بدلے لیکن اسکے باوجود چوری نہیں چھپی،پی ٹی آئی اکائونٹس میں بھارت ، اسرائیل سے فنڈنگ آئی ، عمران خان کو بھارتی جنتا پارٹی کے اراکین کی جانب سے بھی پیسے آئے، اگر پیسہ بھیجنے والے ایجنٹس تھے تو یہ بھی پتہ ہو گا کہ 2018 انتخابات میں ڈبوں میں ووٹ ڈالنے والے ایجنٹس کون تھے،، عمران خان اور الیکشن کمیشن 22 کروڑ عوام کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، جرائم کی لمبی داستان سامنے آنے کے بعد اوپر سے اسکروٹنی کمیٹی کو حکم آیاکہ ان پر ہاتھ ہولا رکھو، پھر اسکروٹنی کمیٹی عمران خان اور الیکشن کمیشن کی تابعدار بن گئی۔۔۔۔۔مریم نواز کے عمران خان پر تابڑ توڑ حملے، عمران خان کے اکا ئونٹس میں اسرائیل اور بھارتیجنتا پارٹی نے ہنڈی کے ذریعے پیسہ بھیجااسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے فنڈ لے کرمودی کے جیتنے کی دعائیں مانگیں، عمران خان کے اکانٹس میں اسرائیل اور بھارتی جنتا پارٹی نے ہنڈی کے ذریعے پیسا بھیجا، دھرنوں اور سازشوں میں لگایا پیسہ تمہارے دستخط سے جاری ہوا،بتا!الیکشن

\جتوانے اور ثاقب نثار کا ثاقب امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا یجنٹ کون تھا۔انہوں نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن اسلام آباد دفتر کے باہرپی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کہیں غلط فہمی تو نہیں کہ لانگ مارچ آج تھا، جتنا بڑا آج یہاں پر جم غفیر ہے، مجھے تو لگ رہا ہے کہ لانگ مارچ ہے، کان کھول کے سن اور آنکھیں کھول کر دیکھ لو ، جس دن عوام لانگ مارچ کیلئے یہاں پر پہنچیں گے تو کیا حال ہوگا، آج ہم شاہراہ دستور پر کھڑے ہیں، دونوں طرف انصاف دینے والے ادارے ہیں، افسوس سے کہتی ہوں جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ کوئی آئین اور انصاف ہے۔آج الیکشن کمیشن آف پاکستان اس لیے جمع ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داری یاد دلائیں، الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر کو بتائیں آپ کا ادارہ پاکستان کا ادارہ اور آئینی ادارہ اور قوم کا ادارہ ہے، یہ وہ ادارہ ہے جس کو عوام کی رائے کا امین اور ووٹ کی عزت کی ذمہ داری عطا کی ہے، یہ وہ ادارہ ہے جس کو عوام کے ووٹ کی عزت کروانی تھی، بتا عوام کی ووٹ کی عزت کروائی ہے؟پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کی کہانی سناتی ہوں، اس فراڈ کا نام تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ہے۔فارن فنڈنگ کا کیس2014 میں ساڑھے چھ سال پہلے کیس دائر ہوا تھا، نوازشریف کا کیس دنوں میں چلا، دن میں دودوسماعتیں ہوتی ہیں، لیکن7سال

میںابھی تک 70سماعتیں ہوئی ہیں، جعلی خان جو پاکستان پر عذاب مسلط ہے، اس نے 30بار مقدمے کو ملتوی کروانے کی کوشش کی، کون کہتا تھا کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو، اگر چوری نہیں کی تو 30بار مقدمے کو رکوانے کی کوشش کیوں کی؟تابعدارخان نے 6مرتبہ ہائی کورٹ میں درخواستیں دیں کہ الیکشن کمیشن اس مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتا، جانتے ہو کہ ایک کمیٹی ای سی پی نے بنائی، اسکروٹنی کمیٹی ،تحقیقاتی کمیٹی بنائی، جس کا کام حقائق عوام کے سامنے رکھنا، اسکروٹنی کمیٹی کو کہا گیا ان پر ہتھ ہولا رکھو، اسکروٹنی کمیٹی تابعدارخان کی تابعدار بن گئی، ہوش اڑا دینے والے حقائق ہیں، جن کا فیصلہ تین دن میں ہوسکتا ہے،جانتے ہو80سماعتوں کے دوران24مرتبہ کاروائی رکوا نے کی کوشش کی، کاروائی کو خفیہ رکھنے کے لیے 4درخواستیں دیں۔جس کا دامن صاف ہو، اس کو خفیہ سماعتوں کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کا مطلب بہت بڑی چوری ہوئی ہے،انہوں نے بیانات ہی نہیں 8وکیل بدلے ہیں، وکیل بدلنے کے بعد بھی چوری نہیں چھپی، اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے 23خفیہ بینک اکانٹس پکڑے، یہ عمران خان کے دستخطوں سے آپریٹ ہورہے تھے، عوام سے اپنا جرم چھپایا، اسکروٹنی کمیٹی نے اعتراف کیا کہ حقائق نہیں فراہم کرسکتے کیوں کہ عمران خان نے منع کیا ہے، چورچور کی گردان کرنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، ایک اورجرم

یہ ہے کہ پیسا پی ٹی آئی اکانٹس میں کیسے آیا؟ ہنڈی کے ذریعے پیسا آیا،جانتے ہو ہنڈی کے ذریعے کون سا پیسا آتا ہے؟ کنٹینر پر اسی لیے کہتا تھا کہ ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوا، کیوں کہ یہ خود پیسے منگوا رہا تھا، جانتے کن دوممالک سے ان کو فنڈنگ ہوئی، ایک انڈیابھارت اور دوسرا اسرائیل ہے، وہ اسرائیل جو فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔یہ پیسا خفیہ ، ہنڈی کے ذریعے عمران خان کے ذاتی ملازمین کے اکانٹ میں آیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبرامبر جیت دوسان نے دیا، ایک اسرائیلی کمپنی نے پیسا دیا، جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں سے فنڈ لوگے تو مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگی جائیں گی، اور کشمیر مودی کی جھولی میں پھینکنا پڑتا ہے، کہتا پی ڈی ایم سے کوئی فرق نہیں پڑا، اتنا فرق پڑا کہ سات سے دبایا ہوا کیس کھولنا پڑگیا، عوام کے دبا پر جواب دیا کہ میں نے نہیں کیا سب ایجنٹس نے کیا ہے۔یا خود بے وقوف ہے یا پھر پاکستانی عوام کو بے وقوف سمجھتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب تم نوازشریف کیخلاف دھرنوں پر پانی کی طرح پیسا بہارہے تھے اس وقت تم کو نہیں پتا تھا کہ پیسا ایجنٹس کے ذریعے آیا ہے، سات سال بعد یاد آیا پیسے تو ایجنٹس کے ہیں مجھے نہیں پتا، دستخط کرنے کا پتا تھا، پیسا وصول کرنے کا پتا تھا، پیسا منتخب حکومت کیخلاف سازشوں میں استعمال کرنے کا پتا تھا، مگر اربوں کھربوں کا پیسا کہاں سے آیا پتا نہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close