اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بین الاقوامی قانونی فورم پر ایک اور دھچکا لگا ہے اور ڈبلیو ٹی او ڈسپیوٹ سسٹم پینل نے اینٹی ڈمپنگ کے کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی او پینل نے اینٹی ڈمپنگ کیس کا فیصلہ یو اے ای کے حق میں دے دیا ہے اور
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو پینل کی سفارش پر پاکستان یو اے ای سے درآمد کی جانے والی بی او پی پی فلم پر عائد اینٹی ڈمپنگ اقدامات واپس لے۔علاوہ ازیں ڈبلیو ٹی او پینل کے فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بی او پی پی فلم پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی مد میں پہلے سے وصول کردہ رقم واپس کرے۔۔۔۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ،چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے وفاقی وزیر نارکوٹیکس کنٹرول برگیڈیئر اعجاز شاہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ برگیڈیئر اعجاز شاہ نے چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برگیڈیئر اعجاز شاہ نے انٹراپارٹی الیکشن میں کامیابی پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے ، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دے۔ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوںنے
کہا کہ کچھ عرصے کے لئے میگاپراجیکٹس موخر کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایم این اے مونس الٰہی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت بے نقاب ہو رہا ہے ، مودی کا پلوامہ ڈرامہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور جی ایم سکند ربھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں