تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنا عہدہ سپیکر آغا سراج درانی کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ساتھ پارلیمانی لیڈر کیلئے بلال غفار کا نام

بھی سپیکر کو ارسال کیا ہے۔ بلال غفار پی ایس 109 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ نے استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے دیا ہے۔ ان سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ فردوس شمیم نقوی کے پاس تھا جو وہ کچھ دن پہلے چھوڑ چکے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ،چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے وفاقی وزیر نارکوٹیکس کنٹرول برگیڈیئر اعجاز شاہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ برگیڈیئر اعجاز شاہ نے چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برگیڈیئر اعجاز شاہ نے انٹراپارٹی الیکشن میں کامیابی پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے ، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دے۔ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ عرصے کے لئے میگاپراجیکٹس موخر کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایم این اے مونس الٰہی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت بے نقاب ہو رہا ہے ، مودی کا پلوامہ ڈرامہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور جی ایم سکند ربھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں