حکومت نے غریب مزدوروں کے لیے مفت گھروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غریب مزدوروں کے لیے مفت گھروں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے آج

سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کا نظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی۔بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ جلد بینظیر مزدور کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ سہولیات سے مستفید ہوں گے، بڑے بڑے منصوبے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں، ہم شہید بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدےکی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے سندھ میں سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ہم اپنے مزدور بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں اس لیے وہ شریک نہیں ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی شرکت کے حوالے سے بتایا کہ مجھے اجلاس میں شرکت کی خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی اس لیے اجلاس میں شریک ہوئی ہوں۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا گی اہے اور آئندہ کے لیے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close